31
لاہور، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق مقدمے میں ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست عدالت نے منظور کرلی۔
اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں کے معاملے کی سماعت ہوئی۔
اس دوران سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کی، جبکہ چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے معذرت کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی علیل ہیں اور معالجین نے آرام کا مشورہ دیا ہے، لہٰذا عدالت ایک روزہ حاضری سے استثنا دے۔
عدالت نے شریک ملزم مختار احمد رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے پرویز الٰہی کی غیر حاضری کی استدعا منظور کر لی۔