اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کی ایف آئی اے انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کی ایف آئی اے انکوائری سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، عدالتِ عالیہ کے جسٹس انعام امین منہاس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جانب سے ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

latest urdu news

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ “تفصیلی رپورٹ جمع کروانی تھی، وہ کہاں ہے؟” جس پر ایف آئی اے حکام نے مؤقف اپنایا کہ انکوائری تاحال جاری ہے اور رپورٹ جمع کروانے سے متعلق ہدایات نہیں ملی تھیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ وہ زیرِ التوا انکوائری کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائے تاکہ معاملے کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

علیمہ خان کے تیسری بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سماعت کے دوران علیمہ خان کی وکیل شاہینہ شہاب الدین عدالت میں پیش ہوئیں، جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter