اسلام آباد ہائیکورٹ کا آوارہ کتوں کو مارنے پر ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو ویکسینیشن کرنے کی ہدایت دی ہے اور انہیں مارنے والے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی صادر کر دیا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی نسل کشی اور خاتمے کے حوالے سے سی ڈی اے حکام کو طلب کیا اور سی ڈی اے کے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن سے وضاحت طلب کی۔

latest urdu news

جسٹس خادم حسین سومرو نے ہدایت کی کہ اگر آوارہ کتوں کو مارنے کے ٹھوس شواہد ملے تو متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں 2020 کی آوارہ کتوں کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دیا اور سی ڈی اے کو آوارہ کتوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے کی تاکید کی۔ اس فیصلے سے آوارہ کتوں کے حقوق کی حفاظت اور ان کی غیر قانونی نسل کشی کے خاتمے کی توقع کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter