برطانیہ اگر جیٹ طیارے دے تو ان کا بہترین استعمال کریں گے: بلاول بھٹو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی یا پانی بند کرنے کی دھمکیاں نہ صرف عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ عمل "اعلان جنگ” کے مترادف تصور کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں برطانوی تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز (IISS) سے خطاب اور ایک غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کیا۔

latest urdu news

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت اور متنازعہ اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کے عوام کے لیے دشمنانہ رویہ رکھتے ہیں، اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی سوچ اس دشمنی کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو ہمیشہ امن کے پیغام کی علمبردار رہی ہے، مگر پانی جیسے بنیادی انسانی حق پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام، یعنی مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی، کو واپس لے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اور غیرمشروط مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔ ان کے مطابق مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، اور جب تک اس کا حل نہیں نکلتا، خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے یہ تجویز بھی دی کہ اگر برطانیہ پاکستان کو جیٹ طیارے فراہم کرتا ہے تو پاکستان ان کا بہترین اور مؤثر دفاعی استعمال کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مغربی ممالک کے ساتھ دفاعی اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے تاکہ خطے میں توازن اور استحکام قائم رکھا جا سکے۔

بلاول بھٹو نے زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ سفارتی راستہ اختیار کیا ہے اور تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کرنے پر یقین رکھتا ہے، لیکن قومی سلامتی، پانی اور کشمیر جیسے بنیادی ایشوز پر کسی قسم کی کمزوری یا مصلحت کی گنجائش نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter