ہفتہ, 24 مئی , 2025

اگر مخالفین سے صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں سے کیوں نہیں، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اگر بیرونی مخالفین سے صلح ممکن ہے تو اپنوں کے ساتھ مفاہمت کیوں نہیں ہوسکتی؟

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر والدین کو قید رکھا جائے تو اولاد کب تک ساتھ دے گی؟ کب تک خوشی کی تقریبات میں شریک ہوگی اور آخر کیوں شریک ہو؟

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم ایک مؤقف پر متحد ہے اور اس اتحاد کو استعمال کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی عمل میں آنی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، اب سیاسی درجہ حرارت میں کمی کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب پاک فوج نے 22 اپریل سے 10 مئی تک کی جنگی صورتحال کو "معرکۂ حق” قرار دیتے ہوئے اسے ایک تاریخی باب قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی جارحیت اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستانی میڈیا نے دشمن کے پروپیگنڈے کے خلاف ڈٹ کر کردار ادا کیا، ترجمان پاک فوج نے کہا کہ الحمدللہ، مسلح افواج نے قوم سے کیا وعدہ نبھایا اور عوام نے بھرپور حمایت فراہم کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter