اگر بھارت نے پانی روکا تو اسے آگ سے کھیلنا پڑے گا، سابق ہائی کمشنر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے پانی کو روکنے کی کوشش کی تو یہ عمل خود اس کے لیے سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔

بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عبدالباسط نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود ہیں تو وہ انہیں ہمارے ساتھ شیئر کرے، اور اگر شیئر نہیں کرنا چاہتا تو دونوں ملکوں کو چاہیے کہ بین الاقوامی تحقیقات کرائیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت بین الاقوامی تحقیقات پر بھی آمادہ نہیں ہے تو یہ اس کا اپنا فیصلہ ہوگا، تاہم اگر اس نے پاکستان کا پانی روکنے کی مہم چھیڑی تو وہ خطرناک کھیل کھیلنے کا رسک لے گا۔

سابق سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی جانب سے ملک میں دہشت گرد سرگرمیوں میں مداخلت کے واضح شواہد موجود ہیں، اور پاکستان کو بھی بھارت کی جانب سے کئی خدشات لاحق ہیں۔

عبدالباسط نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو پاکستان مؤثر اور مکمل جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن توقع ہے کہ دونوں طرف سے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter