مظفرآباد، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پر مظالم کا سلسلہ نہ روکا تو ہم اندر گھس کر جواب دیں گے۔
نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آبی جارحیت میں ملوث ہے، اور اگر اس نے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں ہے، اور پاکستانی قوم کا اتحاد کشمیریوں کی تحریک آزادی کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اگر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرے گا تو کوئی معاہدہ ہمیں روک نہیں سکے گا، اور مقبوضہ کشمیر میں اگر مظالم بند نہ ہوئے تو ہم بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب چین کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے مؤقف پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا۔
چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر چینی ہم منصب کو بریفنگ دی۔