حیدر آباد میں پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق، ملک میں مجموعی تعداد 27 ہو گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ کے ضلع حیدر آباد میں پولیو وائرس کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد رواں سال پاکستان بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 27 تک جا پہنچی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق 2025 کے دوران صرف سندھ میں اب تک پولیو کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

latest urdu news

ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو متاثرہ بچوں کو عمر بھر کے لیے معذوری میں مبتلا کر سکتا ہے۔ اس خطرناک بیماری سے بچاؤ کا واحد مؤثر ذریعہ حفاظتی ویکسین ہے، جسے ہر انسداد پولیو مہم میں پلوانا انتہائی ضروری ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ آنے والی ہر پولیو مہم میں اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو سکے۔

واضح رہے کہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آئندہ مرحلہ 13 اکتوبر سے 19 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گا، جس میں لاکھوں بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter