کھاریاں میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ٹرک نے 3 مسافر کاروں کو کچل دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کھاریاں کینٹ کے قریب یو ٹرن پر ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر 3 مسافر کاروں پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

عینی شاہدین کے مطابق ٹرک اچانک تیز رفتاری کے باعث الٹا اور سیدھا آ کر سامنے موجود کاروں پر جا گرا۔ حادثے کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کی صحیح تعداد اور حالت کے بارے میں تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

گجرات کے علاقہ خواصپور میں ڈکیتی

ریسکیو ٹیموں، پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی جگہ کو کلیئر کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حادثے کی جگہ پر ہجوم سے گریز کریں تاکہ ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ نہ ہو۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter