اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانوی نژاد خاتون سے ہیروئن برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعے میں برطانوی نژاد پاکستانی خاتون کے قبضے سے چپلوں کے اندر چھپائی گئی 296 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
خاتون اسلام آباد سے استنبول جانے والی ایک بین الاقوامی پرواز پر سوار ہونے والی تھی جب سیکیورٹی چیک کے دوران یہ منشیات پکڑی گئیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق خاتون کو ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے ایک اہلکار کی جانب سے خصوصی پروٹوکول بھی دیا گیا تھا، جس نے واقعے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔ اس معاملے پر ایف آئی اے حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اہلکار کا واقعے میں کیا کردار رہا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق چپلوں کے اندرونی حصے میں منشیات نہایت مہارت سے چھپائی گئی تھی، جسے چیکنگ کے دوران برآمد کر لیا گیا۔ خاتون کو فوری طور پر حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پروٹوکول دینے والے اہلکار سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات میں اہلکار کے خلاف الزامات ثابت ہوئے تو اسے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ یہ واقعہ نہ صرف سیکیورٹی نظام پر سوالات اٹھا رہا ہے بلکہ ایئرپورٹس پر داخلی نگرانی کے نظام کی خامیوں کو بھی بے نقاب کر رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter