249
اسلام آباد: ٹریفک پولیس نے دارالحکومت میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد—چاہے مرد ہوں یا خواتین—کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد ذیشان حیدر کے مطابق اس فیصلے پر عمل درآمد دو ہفتے کی آگاہی مہم کے بعد شروع کیا جائے گا۔ اس دوران شہریوں کو "ڈبل ہیلمٹ” کے فوائد اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ دو ہفتے بعد اگر موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا ہوا تو ان کے خلاف جرمانے کی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلمٹ کا استعمال حادثے کی صورت میں قیمتی جانوں کو بچا سکتا ہے، اور یہ اقدام شہریوں کی حفاظت کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔