لاہور میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب، 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، مون سون کے چھٹے اسپیل کا آغاز ایک گھنٹے کی موسلا دھار بارش سے ہوا، جس نے شہر کو جل تھل ایک کر دیا۔

بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا اور 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

latest urdu news

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق دوپہر 1:35 سے 2:35 تک پانی والا تالاب میں 65 ملی میٹر، گلبرگ 5 اور لکشمی چوک میں 58 ملی میٹر، چوک ناخدا میں 39 ملی میٹر اور فرخ آباد میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ گلشن راوی میں 10، اقبال ٹاؤن میں 12، سمن آباد میں 7، جوہر ٹاؤن میں 9 اور قرطبہ چوک میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

شہر کے مختلف مقامات جیسے شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مال روڈ اور جیل روڈ پر پانی جمع ہوگیا۔ حاجی کیمپ، ڈیوس روڈ اور ایمپریس روڈ سمیت متعدد سڑکیں بھی زیر آب رہیں۔

بارش سے لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانسفارمر جلنے کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ گلشن راوی، سمن آباد، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ، شالیمار، باغبانپورہ، گڑھی شاہو، مغل پورہ اور اندرون لاہور کے کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter