منگل, 3 جون , 2025

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی، شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں رات کے وقت جھکڑ اور ہلکی بارش متوقع ہے۔

latest urdu news

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج رہے گا، جبکہ شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں رات کے وقت آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے نتیجے میں بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال کے علاقوں میں شام کے بعد بارش کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

ادھر پنجاب حکومت نے شدید گرمی اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں جھولوں پر پابندی عائد کر دی ہے، تاکہ شہریوں کو ممکنہ حادثات سے بچایا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے جون کے مہینے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کئی بار شہریوں کو ہدایت دے چکا ہے کہ وہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں، کیونکہ اب گرمی کے ساتھ ساتھ آندھی اور بارش کی غیر متوقع کیفیت بھی معمول بنتی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter