محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ دیر، سوات، چترال اور کوہستان میں بارشیں متوقع ہیں، اور تیز ہواؤں اور بارش کے دوران کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق، آج شام سے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہو سکتی ہے جو 5 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ 3 اور 4 جون کو جھکڑ اور بارش کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
3 اور 4 جون کے دوران اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش متوقع ہے، جبکہ مری، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر اور سوات میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔