ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، تاہم شام یا رات کے وقت چند علاقوں میں بارش کی امید ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں دن کے وقت موسم انتہائی گرم رہے گا اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم شام یا رات میں 30 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار ریجن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ساتھ ہی شہریوں کو صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

latest urdu news

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ چترال، دیر، سوات، پشاور اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی گرمی کا زور برقرار ہے، البتہ راولپنڈی، مری، چکوال اور جہلم میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں درجہ حرارت 45 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرم اور خشک موسم کے ساتھ گرد آلود ہواؤں کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter