وزیر صحت کا بھارت سے بغیر علاج بھیجے گئے 2 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بھارت سے بغیر علاج واپس آنے والے دو بچوں کے علاج کا خرچ حکومت کی جانب سے اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کے باعث متعدد افراد، جو علاج کی غرض سے بھارت گئے تھے، بغیر علاج واپس آنے پر مجبور ہوگئے۔ ان میں شاہد علی کے دو بچے بھی شامل ہیں، جو دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

latest urdu news

شاہد علی نے میڈیا کے ذریعے حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی، جس پر وفاقی حکومت نے فوری ردعمل دیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے یقین دہانی کرائی کہ بچوں کا مکمل علاج پاکستان میں ہی سرکاری اخراجات پر کروایا جائے گا۔

وزیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ خاندان سے فوری رابطہ کر کے ہر ممکن سہولت فراہم کریں، اس کے علاوہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بھی بچوں کے علاج کے حوالے سے رابطہ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter