8
کمشنر کراچی حسن نقوی نے شاندار کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کو بہترین اسسٹنٹ کمشنر کا ایوارڈ عطا کیا۔
ایوارڈ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ کمشنر کراچی نے حاظم بھنگوار کو شیلڈ پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حاظم بھنگوار نے دن رات محنت کر کے شاندار کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حاظم بھنگوار کی کارکردگی دیگر افسران کے لیے مثالی رول ماڈل ہے، اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو شہر کی خدمت کے لیے اسی جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
کمشنر حسن نقوی نے کہا کہ حکومت ایسے باصلاحیت اور فعال افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی تاکہ شہری مسائل کے حل اور انتظامی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
