کراچی: پولیس لائٹ لگی گاڑی سے 11 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کی مصروف شاہراہ فیصل پر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس لائٹ لگی گاڑی سے 11 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

latest urdu news

واردات اسٹار گیٹ کے قریب پیش آئی جہاں گاڑی کو مشکوک جان کر روکا گیا۔

ایس ایچ او کلیم موسیٰ کے مطابق گاڑی میں سوار افراد نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ ایک اہم شخصیت کے ساتھ ہیں، تاہم چیکنگ کے دوران گاڑی سے چرس کے 18 پیکٹ برآمد ہوئے، جن کا مجموعی وزن 11 کلوگرام نکلا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے گاڑی پر غیر قانونی طور پر پولیس لائٹ لگا رکھی تھی تاکہ چیکنگ سے بچا جا سکے۔

راولپنڈی: قتل، زیادتی اور منشیات کیسز میں 94 مجرمان کو سزائیں

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف ائرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ عناصر منشیات کی بڑی اسمگلنگ میں ملوث ہو سکتے ہیں، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter