عمران خان جیل میں عملے سے ناروا سلوک کرتے ہیں: وزیر ریلوے حنیف عباسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان جیل میں عملے کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں اور سینئر و جونیئر سٹاف دونوں کو گالیاں دیتے ہیں، حالانکہ جیل میں ان کے لیے تمام سہولیات موجود ہیں۔

نجی ٹی وی چینل "ایک نیوز” کے پروگرام میں اینکر فرخ شہباز وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان جیل میں خود کو نارمل انداز میں ایڈجسٹ نہیں کر پا رہے اور قیدیوں کے لیے طے شدہ ماحول سے ناخوش ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، "وہ اُڑ کر تو باہر نہیں آ سکتے۔”

latest urdu news

وزیر ریلوے نے مزید الزام عائد کیا کہ ماضی میں ہونے والے انتخابات متنازعہ رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات میں عمران خان نے انہیں شکست دی تھی، لیکن اُن کے مطابق عمران خان کو "25 ہزار بیلٹ باکس پہلے سے سٹمپ لگا کر دیے گئے تھے”۔

حنیف عباسی نے اس موقع پر عمران خان کی انتخابی سیاست پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ شفافیت کے دعوے کرنے والوں کو خود اپنے کردار پر غور کرنا چاہیے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter