ہنگو میں ایف سی قلعے پر حملہ، 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو کے دوآبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی، دہشت گرد فرار۔

ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے دوآبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعے پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

ایس پی آپریشنز اسد زبیر کے مطابق واقعہ طورہ وڑی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے اچانک قلعے پر حملہ کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ایف سی اور پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر دوآبہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ایس پی اسد زبیر نے مزید کہا کہ علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ دوبارہ کسی حملے کی کوشش کو روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ ہنگو اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ ماہ بھی سیکیورٹی اداروں پر حملے کی چند وارداتیں ہو چکی ہیں، جس کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter