"پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر حج 2026 درخواستوں کی وصولی کل سے شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کل 4 اگست سے شروع ہو رہی ہے، جو "پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر کی جائے گی۔

ترجمان وزارت کے مطابق، نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے شہری حج درخواست جمع کروا سکیں گے۔ رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط 4 تا 9 اگست کے درمیان وصول کی جائے گی۔ اگر نشستیں دستیاب رہیں تو نئے عازمین 11 تا 16 اگست کے دوران درخواست دے سکیں گے۔ جیسے ہی کوٹہ مکمل ہوگا، درخواستوں اور واجبات کی وصولی روک دی جائے گی۔

latest urdu news

حج 2026 کا اخراجات پیکیج ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہوگا، جس میں قربانی (دم شکر) بھی شامل ہے۔ دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور نے رواں سال سے عمر کی بالائی حد اور دوبارہ حج کرنے کی پابندی بھی ختم کر دی ہے، تاہم یکم مارچ 2014 کے بعد پیدا ہونے والے بچے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter