حج 2026: درخواستوں کا آغاز 4 اگست سے، سرکاری اسکیم کا خرچ 11.5 سے 12.5 لاکھ روپے متوقع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور، سردار محمد یوسف نے حج 2026 سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حج درخواستوں کی وصولی 4 اگست 2025 سے شروع کی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں وزیر موصوف نے کہا کہ اس سال بھی حج اسکیم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: سرکاری اور نجی۔ حج کے لیے پاکستان کو کل ایک لاکھ 79 ہزار 210 کا کوٹہ ملا ہے، جس میں سے ایک لاکھ 19 ہزار 210 سرکاری اسکیم کے تحت مختص کیے گئے ہیں، جبکہ نجی ٹور آپریٹرز کو 60 ہزار کوٹے دیے جائیں گے۔

latest urdu news

سرکاری حج اسکیم کے تحت اخراجات کا تخمینہ ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک لگایا گیا ہے۔ پہلی قسط اگست کے پہلے ہفتے سے جمع کروائی جا سکے گی۔

وزیر مذہبی امور نے مزید بتایا کہ حج 2026 کے لیے لانگ اور شارٹ دونوں پیکجز دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ، 12 سال سے کم عمر بچوں کو اس سال حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اب تک ملک بھر سے 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام میں حج کی ادائیگی کا جوش و خروش حسبِ روایت برقرار ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter