حاجی زکریا گوٹھ میں بھابھی زیادتی کے بعد قتل، دیور گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ملیر کینٹ کے علاقے حاجی زکریا گوٹھ میں 30 سالہ خاتون سعدیہ کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے دیور کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔

کراچی، ملیر کینٹ کے علاقے حاجی زکریا گوٹھ میں مکان سے 30 سالہ خاتون سعدیہ دختر ہدایت اللہ کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق خاتون کو پہلے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعے کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ مقتولہ کے بھائی محمد اسحاق کی مدعیت میں ملیر کینٹ تھانے میں درج کیا گیا، جس میں مقتولہ کے دیور، ساس، دیورانی اور دیگر سسرالی افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

کراچی میں آن لائن منشیات فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

مدعی مقدمہ کے مطابق سعدیہ اپنے پانچ بچوں اور ساس کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد شوہر کے گھر واپس گئی تھی، اگلے روز اطلاع ملی کہ اس نے خودکشی کرلی ہے۔ تاہم ورثا کے پہنچنے پر مقتولہ کے جسم پر پھندے کے علاوہ زخموں کے نشانات بھی ملے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter