حافظ آباد میں تہرے قتل کا مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد میں تین افراد کو قتل کرنے اور لاشیں جلانے کے سنگین واقعے میں نامزد مرکزی ملزم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قطر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، گرفتار ہونے والے شخص کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے حراست میں لیا، جس کے بعد اسے حافظ آباد کے تھانہ ونیکے تارڑ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، جس میں ملزمان نے تین افراد کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں گاڑی سمیت جلا دی تھیں۔ مقتولین میں ایک اسپین سے آنے والا شخص اور ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل تھا، جس سے واقعے کی سنگینی میں مزید اضافہ ہو گیا۔

پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ 16 افراد کے خلاف درج کیا ہے، جن میں 8 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔ مقدمے میں شامل دیگر نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter