حافظ آباد، مضرِ صحت فاسٹ فوڈ سے 10 افراد کی حالت غیر، شوارما پوائنٹ سیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد میں فاروق اعظم روڈ پر غیر معیاری فاسٹ فوڈ کھانے سے 10 افراد اسپتال منتقل، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شوارما پوائنٹ سیل کر کے ناقص اشیاء تلف کر دیں۔

حافظ آباد کے علاقے فاروق اعظم روڈ پر مضرِ صحت فاسٹ فوڈ کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرین میں 3 فیملیز شامل ہیں جنہوں نے شوارما اور دیگر فاسٹ فوڈ کھانے کے بعد طبیعت بگڑنے کی شکایت کی۔

latest urdu news

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین کو اسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، خوش قسمتی سے تمام افراد خطرے سے باہر ہیں۔ تاہم واقعہ کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقے میں فاسٹ فوڈ پوائنٹس کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے۔

اس واقعہ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ شوارما پوائنٹ کو سیل کر دیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ پوائنٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے جبکہ استعمال ہونے والے گوشت، آئل، مایونیز، فرائز اور سلاد غیر معیاری اور مضر صحت تھے۔ تمام اشیاء موقع پر ہی تلف کر دی گئیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دکان پر فروخت ہونے والی اشیاء پر تاریخِ اجرا اور تنسیخ درج نہیں تھی، جو فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ فوڈ اتھارٹی نے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ناقص اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ عوام کو صحت کے سنگین خطرات سے بچایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter