پیپلز پارٹی 40 سال سے کراچی کو لوٹ رہی ہے، جعلی میئر لانے والوں کو جواب دینا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی اور بلدیاتی نظام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 40 سال سے پیپلز پارٹی کراچی کو لوٹ رہی ہے اور اب جو کراچی میں تباہی دیکھنے میں آئی، اس کے تمام ذمہ دار وہی ہیں جو جعلی میئر کو لے کر آئے۔

منصورہ میں جماعت اسلامی کی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کے بعد جو صورت حال پیدا ہوئی، وہ اچانک نہیں ہوئی بلکہ اس کی ذمہ دار وہ کرپٹ اور نااہل بلدیاتی حکومت ہے جو برسوں سے کراچی میں قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے نالوں کی صفائی کے لیے ہر سال کروڑوں اور اربوں روپے لیے جاتے ہیں، لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہوتا، اور ہر بارش کے بعد شہر ڈوب جاتا ہے۔

latest urdu news

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں کرپشن کا پورا سسٹم مسلط ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں 80 فیصد تک کرپشن کا ریٹ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر شہر میں کھلے عام منشیات کے اڈے چل رہے ہیں تو پولیس کو ان کے بارے میں کیسے معلوم نہیں ہوتا؟ یہ واضح ثبوت ہے کہ کرپٹ عناصر اور سرکاری ادارے آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

9 مئی کا واقعہ غلط تھا، دوبارہ نہیں ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر کا اعتراف

حافظ نعیم الرحمان نے ماحولیات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہے، لیکن پاکستان میں حکومت اس حساس معاملے پر کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھا رہی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جعلی بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے صرف اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم لے کر آئے وہ قوم کے مجرم ہیں، کیونکہ اس کے بعد عوام کو انصاف کے لیے عدالتوں میں دھکے کھانے پڑتے ہیں اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ حافظ نعیم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس کرپٹ نظام کو مسترد کریں اور حقیقی تبدیلی کے لیے میدان میں آئیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے، اور اگر اسے تباہ ہونے سے نہ بچایا گیا تو پورے ملک کا نظام متاثر ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter