کروڑوں ووٹ لینے والے ڈھنگ کا احتجاج بھی نہ کرسکے، حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قربانیاں ہم دیں اور اقتدار کوئی اور لے اڑے، اب ایسا نہیں ہوگا، حکمران تعصبات سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کروڑوں ووٹ لینے والے ڈھنگ کا ایک احتجاج بھی نہیں کرسکے۔

latest urdu news

منصورہ لاہور میں حلقہ لاہور کی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ قربانیاں ہم دیں اور اقتدار کوئی اور لے اڑے، اب ایسا نہیں ہوگا، جماعت اسلامی کسی کو کندھا فراہم نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی اپنے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کو امید کی کرن سمجھتا ہے، جبکہ حکمران تعصبات پیدا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter