جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات کے لیے اہم حکام کو طلب کرلیا:گل پلازہ سانحہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ مال گل پلازہ میں ہونے والے المناک سانحے کی تحقیقات کے لیے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے مختلف سرکاری اور نیم سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا ہے۔

latest urdu news

کمیشن نے گل پلازہ کے صدر کو بھی طلب کیا ہے تاکہ مال کی انتظامیہ کی ذمہ داریوں اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی معلومات حاصل کی جا سکیں۔ اس سلسلے میں نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں 18 فروری 2026 کو مختلف حکام کی حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔

طلب کیے جانے والے حکام میں سینئر ڈائریکٹر لینڈ، چیف فائر افسر، ڈی سی جنوبی، ایس ایس پی سٹی، ڈی آئی جی ٹریفک، سی ای او واٹر کارپوریشن، ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی جی ریسکیو اور کے الیکٹرک کے سی ای او شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن ان سے آگ لگنے کے حالات، حفاظتی انتظامات، ریسکیو آپریشنز اور دیگر متعلقہ امور کی تفصیلات طلب کرے گا۔

کراچی:آئل ٹینکر اور بس سمیت متعدد گاڑیوں کی ٹکر، 13 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گل پلازہ میں آگ 3 روز تک بھڑکتی رہی جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات اور کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد سندھ حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی گئی تھی۔

جوڈیشل کمیشن کا مقصد سانحے کے اسباب، لاپرواہی کے پہلو اور مستقبل میں اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی سفارشات تیار کرنا ہے۔ اس سلسلے میں کمیشن کی کارروائی پر ملک بھر میں عوام اور سول سوسائٹی کی گہری نظر ہے، کیونکہ گل پلازہ سانحہ ملک میں شاپنگ مالز میں حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج کی ایک یاد دہانی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter