گل پلازہ آگ: وزیراعلیٰ سندھ کا بیان، نقصانات کا ازالہ حکومت کرے گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے ہونے والے مالی نقصانات کا ازالہ حکومت کرے گی، جبکہ انسانی جانوں کے نقصان کا کوئی ازالہ ممکن نہیں۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پہلی ترجیح زندگیاں بچانا تھی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے تاکہ جو لاپتا افراد ہیں، انہیں جلد بازیاب کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ سانحے پر کچھ افراد سیاست کر رہے ہیں، حالانکہ ابتدائی طور پر آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز وقت پر پہنچ چکے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کئی منزلہ عمارت کی اجازت بغیر کسی مناسب اسٹڈی کے دی گئی تھی، اور جب فائر آڈٹ کروانے کی بات کی گئی تو بلڈرز نے اسے ناانصافی قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی کی کوتاہی سامنے آئی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کراچی: گل پلازہ میں آگ، 6 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد لاپتہ

مراد علی شاہ نے تاجروں کے نقصان کی بھرپائی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ متاثرہ تاجروں کو مالی مدد فراہم کی جائے، جبکہ انسانی جانوں کے نقصان کے ازالے کے لیے صرف دعا اور یادگاریں ہی ممکن ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter