گل پلازہ کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے : شرجیل میمن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کے بعد اس کی دوبارہ تعمیر میں کم از کم دو سال لگیں گے۔

latest urdu news

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ حکومت کا پہلا مقصد عوام کی جانیں بچانا اور تاجروں کی بحالی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سانحے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔ اگر رپورٹ اطمینان بخش نہ ہوئی تو جوڈیشل انکوائری کرائی جائے گی اور جسے بھی ذمہ دار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گل پلازہ میں اتنی ہی دکانیں بنائی جائیں گی جتنی پہلے تھیں، اور متاثرہ تاجروں کو قریبی پلازوں کی دکانوں میں عارضی طور پر منتقل کیا جائے گا۔

گل پلازہ سانحہ: این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس حکومت کے ساتھ مل کر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایس او پیز پر بات کر رہا ہے، اور جن مارکیٹوں میں ایس او پیز مکمل نہیں ہوں گی انہیں بند کر دیا جائے گا۔

یہ اقدام مارکیٹ کی حفاظت اور تاجروں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter