گجرات میں موٹروے منصوبے پر اہم اجلاس، فنڈز و زمین پر پیشرفت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے کی تعمیر، فنڈز کے حصول اور زمین کے باقی مالکان کو ادائیگی کے حوالے سےگجرات میں اہم  اجلاس ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، اے سی کھاریاں احمد شیر، اے سی سرائے عالمگیر فاروق اعظم اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

latest urdu news

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے منصوبے پر جاری پیشرفت، درپیش مسائل اور فنڈز کی دستیابی سے متعلق معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر اے سی گجرات نے ضلع گجرات میں زمین کے حصول، فنڈز کی دستیابی  اور ترقیاتی کام کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ اے سی کھاریاں نے تحصیل کھاریاں کے حصے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور بورڈ آف ریونیو کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے تاکہ فنڈز کی بروقت فراہمی ممکن ہو سکے اور باقی رہ جانے والے زمین مالکان کو جلد از جلد ادائیگی کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی صورت میں منصوبے کے کام میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter