گجرات میں ہنگامی حالات پر ضلعی سطح پر اہم اجلاس منعقد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدات اہم اجلاس، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، محکمہ صحت، تعلیم، گیپکو، لائیوسٹاک، پرائس کنٹرول، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت ۔

latest urdu news

اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایات پر عمل درآمد، موجودہ ملکی حالات سے نمٹنے کے لیے ضلعی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کو بتایا گیا کہ افواجِ پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں کام جاری ہے، جبکہ ضلعی کنٹرول روم کو 24 گھنٹے فعال رکھا گیا ہے تجارتی تنظیموں سے قریبی رابطے قائم کیے گئے ہیں،۔ ضلع بھر میں سیکیورٹی کو بھی فول پروف بنایا گیا ہے۔افواہوں کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کے درمیان مربوط حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ 

شیئر کریں:
frontpage hit counter