گوجرانوالہ: مضر صحت کھانے سے انٹرنیشنل پہلوان نوید کی 2 بیٹیاں جانبحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ، انٹرنیشنل پہلوان نوید کی دو کم سن بیٹیاں مضر صحت کھانا کھانے کے باعث جاں بحق ہو گئیں۔ اہلِ خانہ نے واقعے کو اتفاقی حادثہ قرار دے کر کسی کے خلاف قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلوان نوید نے اپنی 7 سالہ بیٹی نور فاطمہ کی سالگرہ کے موقع پر بچوں کے ہمراہ ایک نجی فوڈ پوائنٹ پر کھانا کھایا۔ کھانے کے کچھ ہی دیر بعد نوید اور ان کے چار بچوں کی طبیعت بگڑ گئی، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

latest urdu news

اسپتال ذرائع کے مطابق دورانِ علاج نوید کی دو بیٹیاں، 7 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ جنت دم توڑ گئیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک مگر اتفاقی واقعہ ہے اور وہ کسی پر الزام عائد نہیں کرنا چاہتے۔

واقعے کے بعد شہریوں نے فوڈ پوائنٹس کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک سانحات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter