گوجرانوالہ: چن دا قلعہ کے قریب خاتون اور کمسن بچے کی لاشیں برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ کے علاقے چن دا قلعہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون اور ایک کمسن بچے کی لاشیں برآمد ہوئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون اور بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی عمر تقریباً 35 سال جبکہ بچے کی عمر 4 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ دونوں کی لاشیں ایک ہی مقام سے ملیں، جس کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، تاہم شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مکمل تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ موت کی وجوہات اور وقت کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد محفوظ کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی، گھریلو تنازع یا کسی اور سنگین جرم کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم حتمی رائے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں تاکہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter