گجرات: ہیلتھ افسران کے خلاف ذوالفقار حیدر کی رٹ کی سماعت 18 اگست کو ہوگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں صدر الیکٹرانک میڈیا سید ذوالفقار حیدر کی جانب سے سی ای او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر عطاء المعنٰی، ڈی ایچ او ڈاکٹر اعتزاز شاہ اور دیگر ہیلتھ افسران کے خلاف دائر رٹ کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ انہیں حبسِ بے جا میں رکھا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے 22-اے کی رٹ پر کمنٹس جمع نہ کروانے پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

latest urdu news

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس میں رپورٹ جمع نہ کروانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے وضاحت بھی طلب کی۔

ذوالفقار حیدر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ ہیلتھ افسران کی جانب سے ان پر غیر قانونی گرفتاری اور تشدد کیا گیا، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اور قانون کے مطابق انصاف ملنا چاہیے۔

کوریج کرنا جرم بن گیا: سی او ہیلتھ کا موقف لینے پر گجرات کے 4 صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج

یہ کیس گجرات کے ہیلتھ سیکٹر میں جاری تنازع کی عکاسی کرتا ہے، جس پر مقامی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ عدالت کی 18 اگست کو متوقع سماعت آئندہ کارروائی کا تعین کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter