بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، قیمت میں کمی کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد سے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جس کے مطابق آئندہ سہ ماہی میں بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی متوقع ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دی ہے کہ مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔

نیپرا اتھارٹی آج اس درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا، اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو ملک بھر کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملے گا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق یہ ایڈجسٹمنٹ نہ صرف سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) بلکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہو گی۔ اس تجویز کے تحت اگست، ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں کے لیے ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی، جب کہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے ممکنہ طور پر 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف صارفین کو دیا جا سکتا ہے۔

اس کمی سے عام صارفین کے ماہانہ بجلی بلوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی، جو مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے ایک خوش آئند پیشرفت ہو گی۔ نیپرا کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد یہ ریلیف باقاعدہ اطلاق کے ساتھ نافذ العمل ہوگا۔

یاد رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا طریقہ کار لاگت اور پیداواری اخراجات میں اتار چڑھاؤ کے مطابق صارفین پر اثرانداز ہوتا ہے۔ ماضی میں بھی نیپرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی اور اضافے کی منظوری دی جاتی رہی ہے، مگر حالیہ تجویز عوام کے لیے ایک واضح ریلیف کی صورت میں سامنے آئی ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter