گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج: دو مقدمات درج، 13 دفعات شامل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، مال روڈ پر دھرنا دینے والے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مرکزی قیادت اور مظاہرین کے خلاف دو مختلف تھانوں میں دہشت گردی اور مجرمانہ سازش سمیت 13 دفعات کے تحت دو مقدمات درج کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق پہلا مقدمہ تھانہ سول لائن میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے 8 عہدیداروں اور 300 سے زائد مظاہرین کو ملزم قرار دیا گیا۔

latest urdu news

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 50 سے 60 مظاہرین چاقو، قینچیوں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ آور ہوئے، ملزمان جتھوں کی شکل میں مختلف مقامات پر سرکاری اہلکاروں پر حملے کرتے رہے، مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، رکاوٹیں ہٹائیں اور پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں۔

پولیس کے مطابق مظاہرین فیصل چوک سے مشتعل ہو کر کلب چوک کی جانب بڑھے، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 26 مشتعل افراد کو گرفتار کیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے خلاف دوسرا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا جس میں دہشت گردی اور مجرمانہ سازش سمیت 13 دفعات لگائی گئی ہیں، اس مقدمے میں بھی ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پانچ افراد کو نامزد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی تو قینچیاں تھامے خواتین پولیس پر حملہ آور ہو گئیں، مظاہرین کی قیادت اور 300 کارکنوں نے مجرمانہ سازش کی۔

واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ 23 دن سے جاری گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کے خلاف پولیس نے رات کے وقت آپریشن کلین اپ کر کے مال روڈ کو خالی کروا لیا۔

یاد رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter