فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج ایوان صدر میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، آج شام ایوانِ صدر میں ایک پروقار تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو باضابطہ طور پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اس موقع پر انہیں فیلڈ مارشل کا بیج لگائیں گے، جو ملک کی عسکری تاریخ میں ایک منفرد اور یادگار لمحہ تصور کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

تقریب کا باقاعدہ آغاز رات 8 بجے ہوگا، جبکہ معزز مہمانوں کی آمد شام 7 بجے سے شروع ہو جائے گی، اس تاریخی موقع پر وزیر اعظم، وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، اعلیٰ فوجی قیادت اور دیگر سرکردہ شخصیات شرکت کریں گی، جن کی موجودگی اس تقریب کو مزید اہمیت بخشے گی۔

یہ تقریب پاکستان کے دفاعی نظام میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے، جہاں پہلی بار فیلڈ مارشل کے عہدے کو عملی طور پر تسلیم کرتے ہوئے قومی سطح پر اعزاز دیا جا رہا ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق یہ قدم نہ صرف عسکری قیادت کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ ملکی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے ایک مضبوط پیغام بھی ہے۔

خیال رہے کہ یہ تقریب پہلے گزشتہ روز منعقد ہونا تھی، تاہم بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیش آنے والے حملے کے تناظر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter