حکومت پی ٹی آئی پر پابندی کی جانب بڑھ رہی ہے، شفیع اللّٰہ جان کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللّٰہ جان نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی حکومت پوری منصوبہ بندی کے ساتھ پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی ماحول میں حکومت کی حکمتِ عملی اور اقدامات اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کا فیصلہ اب پہلے سے زیادہ واضح ہو چکا ہے۔

latest urdu news

’جیو نیوز‘ کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع اللّٰہ جان نے کہا کہ وفاقی وزراء 9 مئی کے واقعات کو اپنی سیاسی مہم کا مرکزی نقطہ بنا چکے ہیں، اور اس معاملے کو مسلسل اچھال کر اسے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق حکومت اس بیانیے کے ذریعے یہ جواز تخلیق کر رہی ہے کہ پی ٹی آئی پر نہ صرف قدغن لگائی جائے بلکہ اسے ملک دشمنی سے جوڑ کر شدید نوعیت کے مقدمات بھی قائم کیے جائیں۔

انہوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ اس فضا میں کسی بھی قسم کی بات چیت یا سیاسی مفاہمت ممکن نہیں، کیونکہ اعتماد کی فضا مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایک طرف حکومت پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر کچلنے کی حکمتِ عملی پر کاربند ہو اور دوسری طرف مذاکرات کی بات ہو تو یہ دو عملی عملی طور پر کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتی۔

بانی پی ٹی آئی کا پاگل پن نیا نہیں، ملک دشمن بیانیہ کسی صورت برداشت نہیں ہوگا: مریم اورنگزیب

شفیع اللّٰہ جان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت غداری کے مقدمات دائر کرنے سمیت جماعت پر مکمل پابندی لگانے کا قانونی راستہ اختیار کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ ان کے مطابق پنجاب اسمبلی کی جانب سے حال ہی میں منظور کی گئی اس قرار داد نے بھی حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس میں پی ٹی آئی کو ’’دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی‘‘ قرار دیتے ہوئے پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter