اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے کیش لیس معیشت کو فروغ دینے کے لیے 3.5 ارب روپے کی ٹارگٹڈ سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سبسڈی یکم ستمبر 2025 سے 30 جون 2026 تک جاری رہے گی۔
اس سبسڈی کا مقصد اسٹیٹ بینک سے رجسٹرڈ مالیاتی اداروں کو مرچنٹس کی جانب سے راست پی (Peer-to-Peer) ایم کیو آر کوڈ (MQRC) کے ذریعے ادائیگیوں کو آسان اور موثر بنانا ہے۔ سبسڈی کے تحت ایم کیو آر کوڈ کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں کی مالیت کا 0.5 فیصد یا 100 روپے (جو بھی کم ہو) ادا کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سبسڈی کی ادائیگی سہ ماہی بنیاد پر کی جائے گی تاکہ مالیاتی اداروں کو باقاعدہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ علاوہ ازیں، ریگولیٹڈ اداروں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ٹرانزیکشن ویلیو کا 0.25 فیصد تک چارجز بھی لے سکیں۔
یہ اقدام کیش لیس معیشت کو فروغ دینے، مالیاتی شمولیت بڑھانے اور نقدی کے استعمال میں کمی لانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ ملک میں جدید اور محفوظ ادائیگی کے نظام کو فروغ دیا جا سکے۔