پی ٹی آئی کی جارحانہ پالیسی کے ردعمل میں گورنر راج کی تیاریاں تیز، سینیٹر فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف اپنی سخت اور ٹکراؤ پر مبنی حکمتِ عملی جاری رکھتی ہے تو وفاقی سطح پر بھی گورنر راج نافذ کرنے کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فضا کو مزید اشتعال کی طرف دھکیلا گیا تو نظام اپنے تحفظ کے لیے سخت قدم اٹھائے گا۔

latest urdu news

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے واوڈا نے کہا کہ اگر گورنر راج لگایا گیا تو یہ عارضی نہیں ہوگا بلکہ طویل مدت تک برقرار رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر راج کی راہ واضح ہے اور اس کے لیے ضروری حکمتِ عملی پہلے سے طے کی جا چکی ہے۔

فیصل واوڈا کے مطابق پی ٹی آئی کو اس فیصلے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتوں کے سلسلے کے خاتمے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ جو لوگ کروڑوں عوام کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں وہ چند سو افراد بھی متحرک نہیں کر پا رہے۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک افسر کی شہادت کے بعد اہلخانہ سے تعزیت کے بجائے وہ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں مصروف رہے، حالانکہ یہ وہی جماعت ہے جس نے “غلامی نامنظور” کا نعرہ سب سے زیادہ بلند کیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter