گورنر پنجاب کی عید کے دوسرے روز قربانی ، مستحقین کا خیال رکھنے کی تلقین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے خود قصائی کے ہمراہ گائے کی قربانی کی، اس موقع پر انہوں نے ملک بھر کے مسلمانوں کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن قربانی ، ایثار اور بھائی چارے کا پیغام لیے ہوئے ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عید جیسے بابرکت موقع پر معاشرے کے مستحق اور سفید پوش افراد کا خاص خیال رکھا جائے، کیونکہ حقیقی خوشی تب ہی ممکن ہے جب ہم دوسروں کو بھی اس میں شریک کریں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ سنتِ ابراہیمی ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے دلوں سے نفرتیں مٹا کر اللہ تعالیٰ کے احکامات کے تابع ہو جانا چاہیے۔

سیاسی امور پر بات کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خارجہ پالیسی میں کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سفارتی محاذ پر پاکستان کی شاندار نمائندگی کی ہے اور وہ دن دور نہیں جب وہ ملک کے وزیراعظم بن کر قوم کی خدمت کریں گے۔

یاد رہے کہ سردار سلیم حیدر خان حال ہی میں گورنر پنجاب تعینات ہوئے ہیں اور عید کے موقع پر ان کی یہ عوامی سرگرمی سادگی اور قومی یکجہتی کے پیغام کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter