اسلام آباد: مسلم کالونی میں آپریشن، 200 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے مسلم کالونی میں ایک بڑے آپریشن کے دوران غیر قانونی قبضے ختم کرتے ہوئے 200 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرالی۔

latest urdu news

انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران کالونی میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ گھروں کو مسمار کیا گیا اور زیر قبضہ 700 کینال سرکاری اراضی واپس حاصل کی گئی۔ مقامی رہائشیوں کو کارروائی سے قبل متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے تاکہ قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم، 30 ستمبر تک سیکٹرز کلیئر کرنے کی ہدایت

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور سی او ایم سی آئی نے کی، اور مقامی افراد سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ کارروائی میں ٹیمز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ زمین کی واپسی کا عمل مؤثر اور شفاف ہو۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ اس طرح کے اقدامات غیر قانونی قبضے ختم کرنے اور سرکاری اثاثوں کے تحفظ کے لیے جاری رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter