15
وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
فوجی دستے انتخابی حلقوں میں 22 سے 24 نومبر تک موجود رہیں گے اور ریزرو فورس کے تحت ڈیوٹی انجام دیں گے۔ فوج کی تعیناتی ہری پور (این اے-18)، فیصل آباد (این اے-96، این اے-104)، ساہیوال (این اے-143)، ڈیرہ غازی خان (این اے-185) اور لاہور (این اے-129) میں ہوگی۔
وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا اور متعلقہ حکام کو کاپیاں بھیج دی ہیں تاکہ تعیناتی کا عمل باقاعدہ اور شفاف طریقے سے مکمل ہو سکے۔
الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا
