9
وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم 2025 کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ حکام کے مطابق ملک بھر سے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار ساٹھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
حج درخواستوں کی وصولی "پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر کی گئی، اور اب مزید درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق درخواست دہندگان سے نصف حج اخراجات پہلی قسط کی صورت میں وصول کیے جا چکے ہیں، جب کہ باقی واجبات کی ادائیگی دوسری قسط میں کی جائے گی۔ حج اخراجات کی دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی۔
حج 2026: 60 ہزار محروم عازمین کو ترجیح دینے کا فیصلہ
متعلقہ افراد کو اگلے مراحل اور حج تیاریوں سے متعلق تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی، تاکہ عازمینِ حج بروقت اپنی تیاری مکمل کر سکیں۔