موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک ہی دن میں لائسنس کے اجرا کی سہولت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ سہولت پنجاب میں ایک سال سے جاری ہے، جس کے دوران موٹرسائیکل سواروں کو 29 لاکھ 60 ہزار سے زائد ریگولر لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جن میں 14 ہزار سے زائد خواتین اور 100 سے زائد خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔

latest urdu news

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے سڑکوں پر حادثات میں کمی آئے گی اور موٹرسائیکل سواروں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

اس اقدام سے لرنر اور ریگولر دونوں لائسنس ایک ہی دن جاری کیے جا رہے ہیں، جو موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ڈرائیونگ لائسنس کے اصول تبدیل

اس سے نہ صرف ڈرائیونگ کے قوانین کی پیروی میں آسانی ہوگی بلکہ سڑکوں پر حفاظتی معیار بھی بہتر ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter