سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والوں کے لیے خوشخبری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر سعودی عرب، خلیجی ممالک اور اندرونِ ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، قومی ایئر لائن (PIA) اور ایک بڑی نجی ایئرلائن نے کرایوں میں 14 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔

latest urdu news

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ خصوصی رعایت صرف 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ہوگی۔ ڈسکاؤنٹ کا اطلاق نہ صرف اندرون ملک پروازوں پر ہوگا بلکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، خلیجی ریاستوں اور کویت جانے والی پروازوں پر بھی اس سہولت کا فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں موجود پی آئی اے کے تمام ریزرویشن دفاتر کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایک معروف نجی ایئرلائن نے بھی یومِ آزادی کی مناسبت سے مسافروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے 11 سے 17 اگست کے درمیان خریدے گئے ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ ٹکٹس 11 اگست سے 30 ستمبر 2025 کے درمیان سفر کے لیے کارآمد ہوں گے۔

نجی ایئرلائن کی جانب سے یہ رعایت نہ صرف ڈومیسٹک روٹس بلکہ یو اے ای جانے والے مسافروں کے لیے بھی دستیاب ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسکاؤنٹ اسکیم کا اطلاق ایئرلائن کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر خریدے گئے ٹکٹس پر بھی ہوگا، تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

یاد رہے کہ یومِ آزادی پر ہر سال لاکھوں پاکستانی اندرون اور بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔ ایئرلائنز کی جانب سے اس رعایت کو نہ صرف ایک خوش آئند اقدام قرار دیا جا رہا ہے بلکہ یہ جذبۂ حب الوطنی کا عملی مظاہرہ بھی ہے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter