سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ای پنشن سسٹم کے اجرا کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذالعمل ہوگا۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے ای پنشن سسٹم کے لیے کانسپٹ پیپر تیار کر لیا گیا ہے اور محکمہ خزانہ کو اس پر عملدرآمد کے لیے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس جدید نظام کے تحت تمام نئے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن کی ادائیگی اب پیپر لیس اور آن لائن سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔

latest urdu news

ای پنشن سسٹم مکمل طور پر ویب بیسڈ ڈیش بورڈ پر مشتمل ہوگا، جس میں ملازمین اپنی ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل ایک سادہ سا ڈیجیٹل فارم بھر کر اپنا پنشن کیس جمع کرا سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام ضروری دستاویزات اسکین کر کے براہ راست پورٹل پر اپ لوڈ کی جا سکیں گی، جس سے فزیکل فائلوں اور دفاتر کے چکر ختم ہو جائیں گے۔

حکام کے مطابق اس نظام کے نفاذ کے بعد پنشن کی منظوری کا عمل جو پہلے کئی ماہ تک چلتا تھا، اب صرف دو سے چار ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔ اس سے پنشنرز کو درپیش موجودہ مسائل، تاخیر اور بدعنوانی جیسے معاملات سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔

پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ،کم از کم تنخواہ 40 ہزار،3000 مفت فلیٹس

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ای پنشن سسٹم شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دے گا اور خیبرپختونخوا، ملک کا پہلا صوبہ بن جائے گا جو پنشن کے لیے مکمل پیپر لیس نظام نافذ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کو حقیقی معنوں میں "ڈیجیٹل پختونخوا” بنانے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، اور اب تک 36 سے زائد عوامی سہولیات کو آن لائن کیا جا چکا ہے۔

یہ قدم نہ صرف سرکاری ملازمین کے لیے سہولت کا باعث بنے گا بلکہ سرکاری نظام میں جدیدیت اور شفافیت کے نئے باب کا آغاز بھی کرے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter