عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کی توجہ دیگر کموڈیٹیز کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں 35 ڈالر فی اونس کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 4,718 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی ایک ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ 74 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی معاشی حالات اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سامنے آئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے، جبکہ برطانوی خام تیل 2.2 فیصد اضافے کے ساتھ 96.86 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ، 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی طلب میں بہتری اور سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث ہو رہا ہے، جس کے اثرات آئندہ دنوں میں مزید نمایاں ہو سکتے ہیں۔
