پیر, 2 جون , 2025

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں گراوٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کی کمی، پاکستان میں فی تولہ سونا 1,400 روپے سستا ہو گیا، چاندی کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

latest urdu news

کراچی، سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد سونا 3 ہزار 288 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

ملکی سطح پر بھی اس کمی کے اثرات دیکھنے میں آئے جہاں مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار 400 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 97 ہزار 668 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے کم ہو کر 3 ہزار 356 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 21 روپے کی کمی سے 2 ہزار 962 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور شرح سود میں ممکنہ تبدیلیوں کی توقعات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں عالمی معاشی کشیدگی کی وجہ سے ٹیرف جنگ کے باعث سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آئے ہیں، جو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں پر گہرا اثر ڈال رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter